اہم خبریں

ایل پی جی گیس مہنگے داموں فروخت، شہری شدید پریشان

ایل پی جی گیس مہنگے داموں فروخت،شہری شدید پریشان

چمن (اے بی این نیوز) بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پاکستانی ایل پی جی کی عدم دستیابی کے باعث ایرانی ایل پی جی 400 سے 450 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ہے۔

شہر میں پاکستانی ایل پی جی گیس دستیاب نہیں جس کی وجہ سے چمن کے شہری مہنگے داموں ایرانی گیس خریدنے پر مجبور ہیں جس سے غریب اور متوسط ​​طبقے پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں واضح کمی کی تھی لیکن اس کے باوجود ایرانی گیس 400 سے 450 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

مہنگائی کے باعث شہریوں کے لیے ایل پی جی 400 سے 450 روپے فی کلو خرید کر کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس کے ذمہ دار سپلائیرز ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر چمن سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس ایجنسیوں کو پاکستانی ایل پی جی کی باقاعدگی سے فراہمی کا پابند بنایا جائے تاکہ عوام کو مناسب نرخوں پر گیس مل سکے اور مہنگی ایرانی گیس خریدنے سے گریز کیا جائے۔
مزید پڑھیں‌:سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، آج کی تازہ اپڈیٹ

متعلقہ خبریں