تہران (اے بی این نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ان کی جائے پیدائش مشہد میں لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ انہیں امام علی رضاؑ کے مقدس روضے کے احاطے میں دفن کیا گیا۔
تدفین کے ساتھ ہی ایران اور عراق کے مختلف شہروں میں جاری چھ روزہ سوگ کی تقریبات بھی اختتام پذیر ہوگئیں۔ آخری جلوس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، جبکہ شرکا نے ایرانی پرچم، مرحوم رہنما کی تصاویر اور مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا میں بھی غائبانہ نمازِ جنازہ اور تعزیتی اجتماعات منعقد کیے گئے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایران کا امریکا کو بڑا چیلنج سامنے آگیا















