اہم خبریں

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت کا معاملہ، انکوائری کمیٹی بہاولپور پہنچ گئ

بہاولپور ( اے بی این نیوز   )اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت کا معاملہ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے قائم انکوائری کمیٹی بھاولپور پہنچ گئ،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی، تحقیقاتی کمیٹی سرکٹ ہاؤس بھاولپور میں موجود ہے اور سوال و جواب کا سلسلہ جاری ہے ،وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور اطہر محبوب اور ڈصٹرکٹ پولیس آفیسر بھاولپور سید محمد عباس کمیٹی کے روبرو پیش ہیں ،سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر، ڈی آئی جی امین بخاری اور ڈی آئی جی راجہ فیصل کمیٹی میں شامل،کمیٹی 72 گھنٹےمیں اپنی تحقیقات مکمل کرکے ملوث افراد کا تعین کریگی

متعلقہ خبریں