اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ نوجوانوں نےزراعت کی ترقی کے لیے ڈرونز بنائے، نوجوانوں نے اپنی قابلیت کے بنیادی ایوارڈ زجیتے وہ آزادانہ پیشہ ورانہ سرمایہ کاری اور نیشنل انویشن ایوارڈز کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کامیاب نوجوانوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں نے کیلےکے چھلکے کو بھی استعمال میں لا کر مصنوعات بنا دیں،ہمارا ٹیلنٹ ملک کے کونے کونے میں موجود ہے،اگر نوجوانوں کی قابلیت کو ماضی میں استعمال کیا جاتا تو ملک بہت ترقی کرتا ملک کے دور راز علاقوں کے نوجوانوں نے مشکلات اور چیلنجزکے باوجود ترقی کی منازل طے کیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں دور دراز علاقوں میں ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہوگا آئی ٹی کے فروغ کے لیے ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ پر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے فروغ کے لیے ریسرچ ڈیویلپمنٹ پر مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے اگر وسائل فراہم کئے جائیں تو نوجوان دنیا میں پاکستان کا نام پیدا کریں گے۔















