لاہور (اے بی این نیوز )نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا سروسزہسپتال کا دورہ ،وزیراعلی نے ہسپتال میں خراب بیڈز، بدبودارمیٹرس، اے سی بند، مریضوں کا حبس سے برا حال، ناقص صفائی، آپریشن تھیٹرزکی ابترصورتحال، طبی سہولتوں کے فقدان نوٹس لے لیا ،اے سی کی دیکھ بھال کے کنٹریکٹرکو 7 ماہ سے ادائیگی نہ ہونے پر ڈائریکٹر فنانس کی سرزنش، فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم ،سروسز ہسپتال کی پارکنگ کے حوالے سے اوورچارجنگ کی شکایات، پارکنگ کا ٹھیکہ منسوخ ، پارکنگ کمپنی کو سروسز ہسپتال کی پارکنگ کا نظام سنبھالنے کی ہدایت کردی ،وزیر اعلی کا ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان، فوری طور پر ماسٹر پلان طلب کرلیا۔















