اہم خبریں

ایسی توانائی ملک میں لارہے ہیں جس کا بوجھ عام آدمی پر نہ پڑے،مصدق ملک

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پہلے ملک بنانا ہے سیاست بعد میں دیکھیں گے، وفاقی وزیر مصدق ملک نےتقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم نے ہدا یت کی ملک میں توانائی کم نہیں ہونی چاہئے، ایسی توانائی ملک میں لارہے ہیں جس کا بوجھ عام آدمی پر نہ پڑے، غریب آدمی کی فلاح کیلئے کام کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے خطا ب میں کہا ہم نے سچے دل سے عوام کی خدمت کی ہے پچھلے چار سال میں ترقی کا سفر رکا رہا،غریب دشمن حکومت کھنڈرات چھوڑ کر گئی تھی۔

متعلقہ خبریں