ٹھٹھہ ( اے بی این نیوز )سندھ کے علا قے ٹھٹھہ میں تیز بارشوں کہ باعث کچی جھوپڑیاں گر گئیں ۔ایک شخص گھر کی چھت گرنے سے جاں بحق ، موسلا دھا ر با رش سے سکھر شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈرینج کا نظام تباہ ، شہر کے مختلف مقامات پر پارش کا پانی جمع، با رش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا ری,, 31 جولائی سے 6 اگست تک مون سون کا نیاسپیل آ نے کی پیشگو ئی ، مون سون اسپیل میں فلیش اور اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ برقرار ہے۔















