پشاور ( اے بی این نیوز )مو ن سو ن کی با رشیں رحمت کی بجا ئے زحمت بن گئیں ،گزشتہ چار دنوں کےدوران خیبرپختونخوامیں 15افراد جا ں بحق 14 ز خمی ،پی ڈی ایم اے نے نقصا نا ت کی رپورٹ جا ری کر دی ،، رپورٹ کے مطا بق صوبہ بھرمیں سیلاب اور بارشوں سے83گھروں کوجزوی جبکہ12 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا،بارشوں ،لینڈسلائیڈنگ اورسیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ضلع اپرچترال اورلوئر چترال کے لیےمزید امدادی سامان روانہ ،امدادی سامان میں خیمے ، ، ترپال شیٹس، حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں















