مون سون بارشوں کا نیا سپل ،سوات میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 افراد جاں بحق 3 زخمی

سوات(نیوزڈیسک) مون سون بارشوں کا نیا سپل ،سوات میں مسلسل بارش سے دیوار گرنے کی وجہ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق دیوار گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے تھے ریسکوٹیموں نے فوری طور پر ملبے تلے دبے زخمی اور لاشوں کو نکلا جنہیں سینٹرل ہسپتال سیدوشریف منتقل کردیاگیا۔ یہ افسوس ناک واقعہ سوات کےعلاقےکبل ہزارہ میں یں پیش آیا۔