سر گودھا (اے بی این نیوز )جج کے گھر میں معصوم گھریلو ملازمہ پر تشدد کرتے ہو ئے سرگودھامیں سول جج کی اہلیہ نے14 سالہ رضوانہ کے ہاتھ پاؤں توڑدیئے،ورثا نے الزام عائد چکرتے ہو ئے کہا کہ تشدد کے بعد بر حالت میں گھر کے سامنے بچی کو پھینک دیا گیا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کے سر سمیت جسم پر15 چوٹوں کے نشانات ، اندرونی اعضا بھی متاثر ،میڈیکل رپورٹ میں تصدیق،ڈی پی او سرگودھا نے بتا کہ بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے زخموں میں کیڑے پڑ گئے ۔















