اہم خبریں

کسی قسم کا انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا،نگران وزیراطلاعات

پشاو(   اےبی این نیوز    )دعا ہے کہ 8,9,10 محرم پرامن طریقے سے گزرے، کسی قسم کا انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 7 ہزار مجالس ہوتے ہیں اور 8 سو جلوس ہوتے ہیں۔اطلاعات سیل میں بھی مانیٹرنگ سیل قائم کیا ہے۔ 8,9,10 محرم کو مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر بجلی کی لوڈشڈنگ نہیں ہوگی, چترال میں سیلاب سے نقصانات ہوئے ہیں۔ اب تک سیلاب کی وجہ سے 11 افراد جانبحق ہوئے ہیں, ان میں 8 بجے اور 2 خواتین بھی شامل ہے۔نگران وزیراطلاعات فیروز جمال کاکاخیل نے کہا کہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں, 18 گھر مکمل اور 104 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ 48 جانور سیلابی پانی میں بہہ گئے ہیں۔ متاثرہ افراد تک خوارک پہنچا رہے ہیں, خوراک وہاں پہنچا دیا گیا ہے۔ پانی کے چینلز کو بحال کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پیسکو کو ہدایات جاری کئے ہیں کہ وہاں پر بجلی فوری بحال کرنے کے لئے اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں