اہم خبریں

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کمشنر راولپنڈی کا ڈمپنگ پوائنٹ لیاقت باغ کا دورہ

راولپنڈی (  اے بی این نیوز  )وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کمشنر راولپنڈی کا ڈمپنگ پوائنٹ لیاقت باغ کا دورہ ،کمشنر راولپنڈی نے ٹرانسفر اسٹیشن پر موجود گاڑیوں اور انتظامات کا جائزہ لیا ،کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کا پریس کلب لیاقت باغ کا بھی دورہ ،کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کی پریس کلب راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو ، انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر اسٹیشن کے حوالے سے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ،ٹرانسفر اسٹیشن کی وجہ سے شہر میں بدبو کی فضاء ہے، افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ،آر ڈی اے افسران کی جانب سے بھی ٹرانسفر اسٹیشن کی بدبو کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ،35 ٹرک سے زاہد کوڑا کرکٹ اٹھایا جا چکا ہے ،محکمے کی غفلت شامل ہے ،ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ایک دو اور ٹرانسفر اسٹیشن کو بنایا جائے اور کوڑا کرکٹ اٹھانے میں آسانی ہو ،لوسر ٹرانسفر اسٹیشن کا راستہ بند ہونے کی وجہ سے بھی شدید مشکلات کا سامنا تھا ،شہر میں ایک دو ٹرانسفر اسٹیشن قائم کرنے کے بعد اس کو شفٹ کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں