اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفا قی حکو مت نے صحافیوںاورمیڈیا ورکرز کیلئے ہیلتھ انشورنس فارم کا آن لائن اجرا کردیا، وزیر اطلا عات مریم اورنگزیب کہتی ہیں ہما رے دور میں صحا فیو ں کو گولیا ں نہیں ما ری گئیں ، انہیں تحفظ دیا گیا ، وزیراعظم نے عامل صحافیوں کیلئے ایک ارب ڈالر کے فنڈز مختص کیے ہیں،ورکنگ جرنلسٹ کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیاگیا ہے،سات اگست کو وزیراعظم باقاعدہ ہیلتھ کارڈ کا اجرا کریں گے















