لاہور ( اے بی این نیوز )جناح ہاؤس حملہ توڑ پھوڑ مقدمات سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید چودہ روز کی توسیع ، لاہور انسداددہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پرپولیس سےجناح ہاؤس حملہ کیس کے چالان کی تفصیلات طلب کر لی ،عسکری ٹاور پر حملہ سمیت دیگر مقدما ت میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع،، یاسمین راشد کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔















