اسلام آباد (اے بی این نیوز )سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری روک دی،چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 اگست تک ریلیف مل گیا ، بلوچستان حکومت کی چیئرمین تحریک انصاف کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دینے کی استدعا مسترد، جسٹس مسرت ہلالی نے ریما رکس میں کہا ،،چیئرمین پی ٹی آئی نے ایف آئی آر کے متن کو ہی تو چیلنج کیا ہوا ہے، آئی جی بلوچستان نے بھی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی، رپورٹ میں کہا گیا کہ مقتول کو آرٹیکل 6 کی درخواست پر دھمکیاں دی جا رہی تھیں، مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت چار ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مقتول کی اہلیہ، دو بھائیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔اب تک چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش نہیں ہوئے۔















