اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) کون ہو گا نگران وزیر اعظم، اس حوالے سے آ ئندہ چند دن اہم ہیں ، اتحا دیو ں نے سر جو ڑ لیے،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نام کی گو نج ہو ئی جبکہ پیپلز پارٹی نے اس حوالے سے تردید کر دی، ،، لندن ایک بار پھر پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا ،سابق صدرآصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی لندنپہنچ گئے، نواز شریف سے لندن میں ہو نے والی ملاقات میں اسمبلی تحلیل کنے سمیت نگران حکومت اورعام انتخابات پر بھی مشاورت کی جائے گی، یہاں ہی فیصلہ ہو گا کہ آنے والے دنوں میں نگران وزیر اعظم کون بنے گا۔















