لاہور ( اے بی این نیوز )لاہور اور گردونواح میں پھر با رش شروع شروع ہو گئی،بارشوں کا سلسلہ 30جولائی تک جاری رہنے کی پیشگو ئی کی گئی ہے،مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور رحیم یار خان سمیت دیگر شہروںمیں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع ہے،مو سلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا، ڈیرہ غازی خان کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ،ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے 26 جولائی تک مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں،بارشوں سے بھارتی ڈیمز 90 فیصد تک فل ہو چکے ہیں،بھارت کی طرف سے دریا وں میں مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے،راوی جہلم اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔















