اہم خبریں

سکردو جگلوٹ روڈ پر سیاحوں کی کار دریابرد ہوگئی

گلگت(  اے بی این نیوز  ) سکردو جگلوٹ روڈ پر سیاحوں کی کار دریابرد ہوگئی، دیامر اور گرد نواح میں تیز بارش شروع ،ندی نالوں میں طغیانی اور شاہراہ قراقرم و شاہراہ بابوسر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ،چلاس میں بھی بارش،، پہاڑوں پر برفباری، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا، نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا، اگلے اڑ تالیس سےباہتر گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں شدید بارش ہو ئی، حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ،این ڈی ایم اے کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی، کوٹ ادوحالیہ جاری مون سون بارشوں کے بعد دریائے سندھ بھی بپھرنے لگا، دریائےسندھ میں چشمہ بیراج پر نچلے جبکہ تونسہ بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ خبریں