اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے اضافے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل، فیصلہ محفو ظ کر لیا گیا، نیپرا تفصیلات کا جائزہ لے کر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گا ،وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی ،وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد صارفین سے وصولی شروع ہوجائے گی،چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے ہم نے الیکشن نہیں لڑنا ،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا کام ہے۔















