اہم خبریں

اسحاق ڈار کے نگراں وزیراعظم بننے کے امکانات،پیپلز پارٹی نے مسترد کر دیئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان مسلم لیگ ن وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم نامزد کرنے پر غور کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق دبئی میں نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات میں بھی اس پر مشاورت ہو گی، نگراں وزیراعظم کو معاشی فیصلے کرنے کا اختیار دینے کے لیے حکومت الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 میں ترمیم پر غور کر رہی ہے جو کہ آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ان ترامیم سے نگران حکومت کو معیشت کی بحالی کے لیے ضروری فیصلے کرنے کا موقع ملے گا۔ اسحا ق ڈار کے ھوالے سے پیپلزپارٹی کی نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کی خبر کی تردید کر دی،ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابقنگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق نہیں ہوا، نہ ہی پیپلزپارٹی کو نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کا نام پیش نہیں کیا گیا،پیپلزپارٹی نگران وزیراعظم کیلئے غیر جانبدار امیدوار تجویز کرے گی۔

متعلقہ خبریں