اسلام آباد (اے بی این نیوز)ملک کے مختلف علا قوں میں مون سون با رشو ں کی تباہ کا ریا ں،خیبرپختونخوامیں نو افراد جا ں بحق ، 7 زخمی ۔پی ڈی ایم اے نے نقصانا ت کی رپورٹ جا ری کر دی،سیلاب اور بارشوں سے67گھروں کوجزوی 7 کو مکمل نقصان پہنچا،چترال لوئر میں سیلاب سے39 جبکہ اپر چترال میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ فصلیں او ربا غا ت تبا ہ،نشیبی علاقے زیر آب ، بعض علاقوں میں ندی نالے بپھر جانے کے باعث سیلابی صورتحال ، اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش،، متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ، وادی نیلم میں جاری بارش سے نالہ تہجیاں میں شدید طغیانی ایک مکان سیلابی ریلے کی نذر ،تہجیاں کے مقام پر دو فٹ برج نالے میں بہہ گئے،، طغیانی سے درجنوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا ، معمولات زندگی درہم برہم ، نشیبی علاقے زیرآب آنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ، کئی علا قو ں کا زمینی را بطہ منقطع، ، محکمہ موسمیات کی بارش کاسلسلہ مزید تین دن جا ری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔















