Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چین 2 ارب ڈالر قرضہ ری شیڈول کرنے پر تیار ، پاکستان نے معاہدے کی شرائط منظور کرلیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین 2 ارب ڈالر قرضہ ری شیڈول کرنے پر تیار ، پاکستان نے معاہدے کی شرائط منظور کرلیں، وزیرخزانہ اسحق ڈارکی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کی شرائط کی منظوری دیدی ۔وزارت خزانہ کی جانب سے تاحال اس معاہدے کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کراچی میں 2ایٹمی بجلی گھر قائم کیے ہیں جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2 ہزار117 میگاواٹ ہے۔ان پلانٹس پرکل لاگت ساڑھے 9 ارب ڈالر آئی اس میں ساڑھے 6 ارب ڈالر کی فنانسنگ چین کے ایگزم بینک نے کی تھی۔ سرکاری گارنٹی کے اس قرضہ میں 2 ارب ڈالر کی ادائیگی پاکستان کو دوسال میں کرنا تھی۔چین نے اس ادائیگی میں پاکستان کو سہولت دیدی ہے۔پاکستانی عہدیداروں کے مطابق چین پاکستان کوڈیفالٹ سے بچانے کیلیے اس کی باربار مدد کرتا رہا ہے ۔اس کیلیے نہ صرف وہ اپنے قرضے مؤخرکرتا رہا ہے بلکہ اس نے نئے قرضے بھی فراہم کیے ہیں۔ابھی جون میں ہی پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے۔یہ رقم ملنے کے بعد پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا اور اس نے بروقت بیرونی ادائیگیاں کردیں۔