اہم خبریں

وزیر اعظم کاعالمی مالیاتی ادارے کی مینجنگ ڈائیریکٹر کو وزیر اعظم کا فون، اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ میں اہم کردار ادا کرنے پر اظہارِ تشکر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) وزیرِ اعظم نے کرسٹالینا جارجیوا کا پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ میں اہم کردار ادا کرنے پر اظہارِ تشکر کیا،شہباز شریف نے کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت اور انکے پیشہ ورانہ کردار کی تعریف بھی کی، عالمی مالیاتی ادارے کی مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے پاکستان کی مشکل میں پاکستان کے کروڑوں غریبوں کا احساس کیا، آپ کے قیمتی تعاون کا شکریہ، کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے سامنے پاکستان کے کیس کو بھرپور انداز میں پیش کیا،آئی ایم ایف کو پاکستان کے گزشتہ معاہدے کے نتائج کی وجہ سے شکوک و شبہات تھے، ،وزیرِ اعظم سے مسلسل رابطے اور اانسے ملاقات کے بعد بورڈ کو وزیرِ اعظم کی پاکستان کی معاشی بحالی کیلئے سنجیدگی سے آگاہ کیا، پاکستان کے معاشی حالات میں وزیرِ اعظم نے اعلی قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اب بھرپور اعتماد کی فضاءقائم ہے، پاکستان آئی ایم ایف کا اہم رکن ہے، پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے، وزیرِ اعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کے مثبت رویے کی تعریف کرت ہو ئے کہا کہ بالآخر دونوں شراکت داروں کی محنت رنگ لائی اور اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا،حکومت آئی ایم کے معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد کرے گی،مجھے یقین ہے کہ آئندہ ماہ بننے والی نگران حکومت بھی معاہدے پر قائم رہے گی، اگر پاکستان کی عوام ہمیں دوبارہ منتخب کرتی ہے تو ترقیاتی شراکت داروں اور آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر ملک کی معیشت کو ازسر نو ترقی دینے کیلئے محنت کریں گے۔

متعلقہ خبریں