گلگت بلتستان (اے بی این نیوز) چلاس میں جی بی اے 15 دیامر اے میں دوبارہ ہونے والے انتخابات کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج آ گئے ہیں، جس کے تحت آزاد امیدوار محمد دلپذیر 6 ہزار 33 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ترک لوشی فیملی پولنگ سٹیشن سے محمد دلپذیر نے 114 ووٹ حاصل کیے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مفتی ولی الرحمان 4 ہزار 639 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، ترک لوشی فیملی پولنگ اسٹیشن سے مفتی ولی الرحمان نے 143 ووٹ حاصل کیے، پیپلز پارٹی کے بشیر احمد مجموعی طور پر 4 ہزار 109 ووٹ لے سکے۔
ترک لوشی فیملی پولنگ سٹیشن سے بشیر احمد ایک ووٹ حاصل نہ کر سکے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انجینئر عبدالواجد 3 ہزار 271 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔
انجینئر عبدالواجد نے ٹھک لوشی فیملی پولنگ اسٹیشن سے 191 ووٹ حاصل کیے۔ یہ GBA-15 Diamer-1 کا غیر مصدقہ، غیر سرکاری نتیجہ ہے۔ حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

مزید پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سےمتعلق اہم پیش رفت















