اہم خبریں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سےمتعلق اہم پیش رفت

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سےمتعلق اہم پیش رفت

لاڑکانہ (اے بی این نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بینک سے نکلوانے کے عوض ضرورت مند خواتین کو لوٹنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

لاڑکانہ پولیس نے متعدد علاقوں میں چھاپے مار کر ایسے افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم نکلوانے کے عوض ضرورت مند خواتین سے کمیشن وصول کر رہے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ روشن عرف ابوذر لغاری سمیت 7 ڈیوائس ہولڈرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تمام افراد خواتین کو ملنے والی پوری رقم ادا کرنے کے بجائے کچھ رقم غبن کرنے میں ملوث تھے۔

ڈوکری، اریجہ، باقرانی اور دیگر کئی مقامات پر پولیس کی کارروائیوں میں 7 ڈیوائس ہولڈرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ای سی بی نے کھلاڑیوں سےمتعلق اہم فیصلہ کر لیا

متعلقہ خبریں