انگلینڈ، ویلز (ویب ڈیسک) ای سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن اور نمبر ون ٹیم انڈیا کے خلاف وائٹ واش کے بعد کھلاڑیوں کے لیے قوانین میں نرمی کر دی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ای سی بی نے الکحل پالیسی کے بعد کھلاڑیوں کو ایک دن کی چھوٹ دی ہے۔ ای سی بی کی الکحل پالیسی کے تحت کھلاڑی میچ سے پہلے اور میچ کے ایک دن بعد بھی شراب نہیں پی سکتے۔
کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے لیے پالیسی میں نرمی کی گئی اور بھارت کو وائٹ واش کرکے نمبر ون ٹیم بننے کے بعد کھلاڑیوں کو بیئر پی کر جشن منانے کی اجازت دی گئی۔ پالیسی کے مطابق ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم یا منیجنگ ڈائریکٹر روب پالیسی میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے الکوحل گائیڈ لائنز میں نرمی کی تصدیق کی۔
برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لڑکے نہیں پیتے لیکن اگر کوئی بیئر پینا چاہتا ہے تو اسے اجازت دی جائے گی۔ رہنما اصولوں پر عمل کیا جا رہا ہے اور یہ سب جانتے ہیں۔ مجھے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے اور یہ فتح کا جشن منانے کا بہترین موقع ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ















