اہم خبریں

یو اے ای میں سیکیورٹی الرٹ،فضائی دفاعی نظام فعال

یو اے ای میں سیکیورٹی الرٹ،فضائی دفاعی نظام فعال

ابوظہبی (اے بی این نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ملک بھر میں میزائل اور ڈرون کے خطرات کے پیش نظر اتوار کی صبح اپنے فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں ایئر ڈیفنس سسٹم کی جانب سے انٹرسیپشن آپریشنز کا نتیجہ ہیں۔ احتیاطی الرٹ عوام کی حفاظت کے لیے جاری کیا گیا تھا اور عوام کو صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر اعتماد کرنا چاہیے۔

متحدہ عرب امارات کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NCMA) نے کہا ہے کہ امارات میں کسی تشویشناک صورتحال کے کوئی آثار نہیں ہیں اور حکام مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں صورتحال مکمل طور پر مستحکم ہے، ملک بھر میں نگرانی اور ہنگامی نظام 24 گھنٹے فعال ہے، اور میزائلوں کو متحدہ عرب امارات کی سرحدوں کے باہر روکا گیا۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری مفت بجلی کی سہولت ختم، افسران کو بھاری بل موصول

متعلقہ خبریں