وزیر ریلوے موہنجوڈارو ایکسپریس کا 20جولائی کو افتتاح کریں گے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں سروس میں بہتری اور آپریشنل کارکردگی سے متعلق معاملات زیر بحث آئے،سیکرٹر ی ریلویز سید مظہر علی شاہ نے حالیہ دورہ چین پر بریفنگ دی،ایم ایل ون منصوبے پر ہو نے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،وزیر ریلوے موہنجوڈارو ایکسپریس کا 20جولائی کو افتتاح کریں گے،وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرینز اور پلیٹ فارمز کی برانڈننگ سے ریلوے کو آمدن آنا خو ش آئند ہے،پرائیویٹ سیکٹر سے بزنس حاصل کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا،لینڈ رولز کی منظوری ایک اہم سنگ میل ہے جس سے ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔