اہم خبریں

تین ارب ڈالر قرض پروگرام سے بیرونی ادائیگیوں میں توازن لائے گا، آئی ایم ایف

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )تین ارب ڈالر قرض پروگرام سے بیرونی ادائیگیوں میں توازن لائے گا،تین ارب ڈالر قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو اہداف پر عملدرآمد کرنا ہو گا،پاکستان کو بجٹ میں مقرر اہداف پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے،پاکستان کو ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ بیسڈ کرنا ہو گا، آئی ایم ایف کے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو سخت مانیٹری پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے،ادارہ جاتی اور توانائی شعبے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں،پہلی قسط 1.2 ارب ڈالر اور باقی رقم دو اقساط میں جاری کی جائے گی،باقی رقم پروگرام کی مدت کے دوران مرحلہ وار دی جائے گی،1 ارب 80 کروڑ ڈالر کی بقیہ رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط ہوگی۔

متعلقہ خبریں