لاہور (اے بی این نیوز )پنجاب میں تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کافیصلہ،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے 25اضلاع کے چیمبرزآف کامرس اورتاجر تنظیموں کے نمائندوں کی ملاقات،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی ویڈیولنک کےذریعے اجلاس میں شرکت،کہا پاکستان بہتری کی جانب گامزن،مشکل وقت اور آزمائشیں ختم ہونے والی ہیں،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا،محسن نقوی نے کہانئی انڈسٹریز کو 30دن کے اندر این اوسیز دینگے،وفد نے کپاس کی ریکارڈفصل پر نگران وزیراعلیٰ اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔















