Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چین پی ٹی آئی کا اقتدار نہیں چاہتا تھا، احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو کہنے کی کوشش کی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اقتدار میں لانے کا تجربہ نہ کیا جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں انکشاف کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چین نے خبردار کیا تھا کہ اس کا نقصان سی پیک اور پاکستان کو ہوگا۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ جواب میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے یقین دلایا تھا کہ سی پیک کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سی پیک منصوبوں پر غیر ذمہ دارانہ الزامات لگائے اور منصوبے منجمد رکھے۔