اہم خبریں

قومی سرمایہ کاری فیسلیٹیشن کونسل نے وزارت خزانہ سے بجٹ مانگ لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی سرمایہ کاری سہولت کونسل فعال ہوگئی ،وزیراعظم آفس میں قائم دفترمیں حکام نے چارج سنبھال لیا تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے ابھی تک بجٹ مہیا نہیں کیا گیا۔ کمیٹی نے معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کا عندیہ دے دیا۔باخبرذرائع کے مطابق قومی سرمایہ کاری فیسلیٹیشن کونسل نے وزارت خزانہ سے بجٹ مانگ لیا۔، ابتدائی طور پراخراجات کے لئے چالیس کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔جبکہ وزارت خزانہ نے ابھی تک فنڈز سے متعلق خط کا کوئی جواب نہیں دیا۔ذرائع کا کہنا تھا قومی سرمایہ کاری فیسلیٹیشن کونسل نے فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں