لاہور(نیوزڈیسک)تحریک لبیک کے تئیس کارکنوں کو توڑ پھوڑاورجلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے بری کر دیا۔انسداددہشت گردی عدالت لاہور کے جج عبہرگل خان نے فیصلہ سناتے ہوئے تحریک لبیک کے تئیس کارکنوں کو بری کردیا۔عدالت نے فیصلہ میں قرار دیا کہ پراسیکیوش ملزموں کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی۔ ملزموں کیخلاف تھانہ چوہنگ میں 2021 میں مقدمہ درج ہواتھا۔عدالت نے طالب بیگ، ابراراورامجد سمیت 23 کارکنوں کو بری کرنے کا حکم دیا۔















