لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اعجاز الحق پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ ڈی جی ایف آئی اے کے حکم پر جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں اعجاز الحق، غلام مرتضی، غزالہ شاہین سمیت 23 افراد نامزد ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نامزد ملزمان پر ایک ارب 80 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا حوالہ دیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا۔















