اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایشتر پیریز نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی معاشی ٹیم سے ملاقات کی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی طرف سے نوید قمر اور سلیم مانڈوی والا نمائندہ آئی ایم ایف سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔نوید قمر نے اپنے بیان میں کہا کہ ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پر بات چیت کی گئی، پیپلز پارٹی نے وسیع تر قومی مفاد میں آئی ایم ایف پروگرام کی حمایت کی ہے۔















