راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کا تصور دین تزکیہ نفس سے تزکیہ نظام تک محیط ہے اس لیے جماعت اسلامی کے کارکنان کو راستے میں آنےوالی آزمائشوں سے بددل یا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں البتہ خود احتسابی کا عمل کامیابی کے لیے بے حد ضروری ہے ،جمعہ کوالفلاح ہال اسلام آباد میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے مرکزی اور صوبائی نظم نے راولپنڈی اور اسلام آباد کا تنظیمی و سیاسی دورہ کیا۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کا تصور دین تزکیہ نفس سے تزکیہ نظام تک محیط ہے اس لیے جماعت اسلامی کے کارکنان کو راستے میں آنےوالی آزمائشوں سے بددل یا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں البتہ خود احتسابی کا عمل کامیابی کے لیے بے حد ضروری ہے ۔نصب العین بندگئی رب اور حق کی شہادت پر لبیک کہنا اور اس کلمہ حق کو عوام تک پہنچانا ہمارا اولین کام ہے۔ انہوں نےکہا کہ معاشرے میں عدل ہی سے امن قائم ہو سکتا ہے اور امن ہی خوشحالی کا ضامن ہے ۔ضلعی نظم سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان نےکہاکہ داعی دین کا بنیادی کام اقامت دین ہے،بیرونی عوامل کےساتھ ساتھ اندرونی کمزوریوں کی شناخت کرنا ہے،ہمارا اخلاق و کردار ہی ہمارا سرمایہ ہے،وسعت قلب و نظر، غلطیوں کو معاف کر دینا ،جائزہ ، احتساب کے کلچر کو پروان چڑھانا اور اصلاح کے پہلوؤں پر نظر رکھنا ہے۔ دورے میں دردانہ صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطیہ نثار، نگران سیاسی سیل ،طیبہ عاطف ، نائب نگران سیاسی سیل کلثوم رانجھا ،ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب ثمینہ احسان ، نائب ناظمات صوبہ شمالی پنجاب نزھت بھٹی، طیبہ کیانی، رخسانہ غضنفر ور کوثر پروین ناظمہ ضلع راولپنڈی آنسہ اشفاق اور ناظمہ ضلع اسلام آباد نصرت ناہید اور انکی نائبین بھی موجود تھیں۔بعد ازاں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر قرارداد منظورکی گئی جس میں سویڈن میں قران پاک کو نذراتش کرنے کی ناپاک جسارت کی شدید مذمت کی گئی۔















