حکومت آج امریکا سے بات کرے تو عافیہ صدیقی چنددنوں میں رہا ہو جائیں،سینیٹر مشتاق احمد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جماعتِ اسلامی کے رہنما و سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ حکومت آج امریکا سے بات کرے تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی دنوں میں رہا ہو جائیں گی۔سینیٹر مشتاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویلین معاملے کے ڈاکومنٹس ہمیں فراہم نہیں کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی بہت اذیت میں زندگی گزار رہی ہیں، وہ دنیا کی بدترین اور بدنامِ زمانہ جیل میں زندگی گزار رہی ہیں۔جماعتِ اسلامی کے رہنما و سینیٹر مشتاق احمد نے اپنی بات ایک بار پھر دہرائی کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی چابی واشنگٹن میں نہیں اسلام آباد میں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر عافیہ صدیقی کے کیس میں پیش رفت ہو رہی ہے ، اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو 20 سال سے عافیہ صدیقی امریکی جیل میں نہ ہوتیں۔