اہم خبریں

کراچی، کورنگی کے نالے میں موٹر سائیکل سوار جا گرا

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں کھلے نالے شہریوں کی جان کے دشمن بننے لگے، بارشوں سے قبل کھلے نالے خطرے کی گھنٹی بجاتے نظر آ رہے ہیں، ایسا ہی کراچی کے علاقے کورنگی میں چکرا گوٹھ کے قریب ہوا ہے۔کورنگی کے چکرا گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ٹوٹی سڑک سے گزرتے ہوئے کھلے نالے میں گر گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نالے میں گرنے والے موٹر سائیکل سوار اور اس کی موٹر سائیکل کو نالے سے نکالا۔

متعلقہ خبریں