راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آج حوالدار لالک جان شہید کا 24 واں یوم شہادت منایا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حوالدار لالک جان شہید نے کارگل کے محاذ پر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ،حوالدار لالک جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی،وطن کی خاطر دی گئی قربانیاں آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔















