پی آئی اے کی برطانیہ، امریکا اوریورپی ممالک کو پروازوں کے دوبارہ آغاز کیلئے مناسب قانون سازی جلد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی برطانیہ، امریکا اوریورپی ممالک کو پروازوں کے دوبارہ آغاز کیلئے بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق مناسب قانون سازی جلدازجلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیرصدارت سول ایوی ایشن اتھارٹی اورائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے قانونی امورسے متعلق منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق، وزیرتجارت سیدنویدقمر،وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری ہوابازی، سیکرٹری قانون اورڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ برطانیہ، امریکا اوریورپی ممالک کوپاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی پروازوں کے دوبارہ آغاز کیلئے بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق مناسب قانون سازی جلدازجلد کی جائیگی۔