پشاور ( اے بی این نیوز )خیبر پختون خوا کے ضلع شانگلہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مارتونگ کے مقام پر کھیل میں مصروف بچوں پر پہاڑی تودہ گر گیا، اور متعدد بچے تودے تلے دب گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، اور اب تک ملبے تلے سے 10بچوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جب کہ ایک بچہ زخمی حالت میں ملا ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد سے اب تک متعدد بچے لاپتا ہیں، اور ممکنہ طور پر تمام بچے تودے تلے ہی پھنسے ہوئے ہیں۔دیگر بچوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے















