آصف زرداری تین روزہ دورے کے بعد دبئی سے کراچی پہنچ گئے

کراچی (  اے بی این نیوز   )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری دبئی کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے واپس کراچی پہنچ گئے۔آصف زرداری عید الاضحٰی کی نماز کل نواب شاہ میں ادا کریں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری عید دبئی میں ہی گزاریں گے۔ بلاول بھٹو عید کے بعد وطن واپس آئیں گے اور اس کے بعد جاپان کے دورے پرچلے جائیں گے۔ اس سے پہلے بلاول بھٹو چین کا دورہ منسوخ کرچکے ہیں۔