اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق گزشتہ ہفتے ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔
اپنے بیان میں علی پرویز ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ کہا تھا کہ اگر ملک میں پیٹرول کی قلت پیدا ہوئی تو قیمتوں کو کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہوگا، تاہم پاکستان میں تیل کی قلت کبھی پیدا نہیں ہوگی۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ریاست کو دھمکانے والے عناصر کامیاب نہیں ہوں گے اور ریاست پر کسی کو حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کو ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ جا کر فاتحہ خوانی کرنی چاہیے۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ان کے سابقہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، جبکہ ملک میں پیٹرول کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:ریلوے سروس معطل، مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی















