اہم خبریں

دبئی میں کیا ہورہا ہے، میرے علم میں نہیں ہے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر امور قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ اس میں کوئی انکار نہیں کہ 215 ارب روپے کے ٹیکس لگے ہیں، یہ سب مجبوری کے فیصلے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر برائے کشمیر امور قمر زمان کائزہ کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی انکار نہیں کہ 215 ارب روپے کے ٹیکس لگے ہیں، یہ ایک مشکل ترین اور تلخ ترین فیصلہ ہے۔قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ الیکشن سر پرہیں ایسے وقت میں یہ فیصلہ انتہائی مشکل فیصلہ تھا، لیکن اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے، ماضی کی حکومت نے بھی آئی ایم ایف کی شرائط مانیں۔شاہ محمود قریشی کے بیان پر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود کو چاہئے تھا کہ متبادل بھی بتا دیتے کہ کیا کرنا چاہئے، ہمیں آئین کے تحت الیکشن میں جانا ہے، الیکشن سے کچھ دیر پہلے عوام پر اتنا بڑا بوجھ کسی نے شوق سے نہیں ڈالا، یہ سب مجبوری کے فیصلے ہیں۔رہنما پی پی پی نے مزید کہا کہ دبئی میں کیا ہورہا ہے، میرے علم میں نہیں ہے، کوئی انڈراسٹینڈنگ ہے تو میں بتا نہیں سکتا، گملوں میں اگائے پودوں سے فائدہ نہیں آتا۔

متعلقہ خبریں