لاہور(اے بی این نیوز) مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے مفت سبزیوں کی فراہمی کے لیے منفرد منصوبہ شروع کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے ’’سستی نہیں مفت سبزی، سانجھی سبزی‘‘ کے نام سے منفرد منصوبہ شروع کیا ہے۔
یہ منصوبہ ضلع مظفر گڑھ میں شروع کیا گیا ہے، جہاں شہری سرکاری بلڈنگز اور دیہی اراضی پر عوام کے لیے موسمی سبزیوں کی کاشت شروع کی گئی ہے۔
مجموعی طور پر 139 کنال کے 140 پلاٹس پر عوام کے لیے سبزیاں اگائی جا رہی ہیں اور علاقے کے لوگوں کو ضرورت کے مطابق مفت سبزی ملنا شروع بھی ہو گئی ہے۔
مظفر گڑھ میں کرسچن برادری کے گاؤں سے ’’سانجھی سبزی‘‘ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا، جس کے بعد لوگ رضاکارانہ طور پر بھی دوسروں کے لیے سبزیاں کاشت کرنے لگے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کے لیے ’’سانجھی سبزی‘‘ منصوبے کو قابل تقلید قرار دیتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو “سانجھی سبزی” پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سے ڈی سی مظفر گڑھ محمد عثمان طاہر جپہ کی ملاقات کی جس میں مریم نواز نے ڈی سی کے عوامی فلاحی اقدام کوسراہا اور انہیں چیف منسٹر میرٹ بیج اور ایک لاکھ روپے کیش انعام سے نوازا۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری،الائونس میں سوفیصد اضافے کی منظوری















