پشاور(اے بی این نیوز)خیبر پختونخوا کی کابینہ نے سرکاری ملازمین کے پرفارمنس الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے نواب شیر کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکومت نے اٹارنی کیڈر افسران کے پرفارمنس الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کو 60 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دیا ہے۔
خیبر پختونخوا کابینہ نے اٹارنی کیڈر افسران کے الاؤنس میں اضافے کی باضابطہ منظوری بھی دے دی ہے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پرفارمنس الاؤنس 2022 کی ابتدائی بنیادی تنخواہ کے مساوی دیا جائے گا۔ تاہم اس میں پنشن اور گریجویٹی شامل نہیں ہوگی جب کہ پرفارمنس الاؤنس انکم ٹیکس کے دائرہ اختیار میں بھی ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق ایکسٹرا آرڈنری چھٹیوں، طویل رخصت یا معطلی کے دوران الاؤنس قابل ادائیگی نہیں ہوگا۔
اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ غیر اٹارنی کیڈر افسران، مارکیٹ بیسڈ یا خصوصی پیکیج پر تعینات افسران اٹارنی پرفارمنس الاؤنس کے مستحق نہیں ہوں گے۔
کے پی حکومت نے اس حوالے سے جاری سابقہ تمام احکامات اور نوٹیفکیشن منسوخ کر دیے ہیں۔
مزیدپڑھیں: آج بروز جمعہ 17 جولائی موسم کی تازہ ترین صورتحال















