اہم خبریں

سونا خریدنے والوں کے لیے اہم خبر، تازہ ترین قیمتیں جاری

سونا خریدنے والوں کے لیے اہم خبر، تازہ ترین قیمتیں جاری

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بڑی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان بلین جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 360 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے سے 364399 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 266 ڈالر کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 600 روپے تھی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 801 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں‌:کرنسی مارکیٹ سے بڑی خبر، ایرانی ریال کی تازہ ترین شرح جاری

متعلقہ خبریں