اہم خبریں

عید الاضحی سے قبل ون ویلر، ہلڑ بازی وکم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری

راولپنڈی (اے بی این نیوز)ٹریفک پولیس کے عید الاضحی سے قبل ون ویلر، ہلڑ بازی وکم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،عید الاضحی کے حوالے سے انسداد ون ویلنگ کےلئے سپیشل سکواڈ تشکیل،خصوصی پکٹس قائم کی جائیں گئیں،سی ٹی او تیمو ر خان نے کہا کہ عید الاضحی سے قبل اور عید کے تینوں دن ون ویلر اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔18سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر موٹر سائیکل و گاڑی وغیرہ تھانہ میں بند کی جائے، ون ویلنگ کے مرتکب افراد کیخلاف باقاعدہ ایف آئی آردرج کروائی جائے،ون ویلنگ کےلئے آلٹریشن کرنیوالے مکینکس کےخلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی،والدین کم عمر بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل ہر گز نہ دیں،والدین کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی کےلئے مثبت کردار ادا کریں،شہری ٹریفک ہیلپ لائن پر ون ویلنگ کی فوری اطلاع دیں،شہریوں خصوصاً والدین کے تعاون سے ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کا خاتمہ ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں