مکہ مکرمہ (اے بی این نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے اپنے اب تک کے اخراجات ذاتی خرچ سےادا کردئیے ،وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے 14350 ریال ذاتی خرچ سے اکاؤنٹس آفسر کو پاکستان ہاوس میںادا کردئیے ،دس ہزار ریال رہائش، ٹرانسپورٹ کے مکہ مکرمہ میں 4200 ریال، مدینہ منورہ ٹرانسپورٹ 150 ریالا ادا کردئیے ہے ،وفاقی وزیر طلحہ محمود سرکاری حج سکیم کے تحت حج پر مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، اضافی اخراجات کے پیسے آدا کئیے ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے کہا کہ میں عام حاجی کی طرح آیا ہوں ، اپنے تمام اخراجات خوادا کروں گا۔ وزارت کا قلمدان سنبھالتے اعلان کیا تھا کے نا خود فری حج کروں گا نا کسی کو کرنے دوں گا۔















