اہم خبریں

صدر مملکت عارف علوی کی عدم موجودگی: حکومت کو الیکشن ایکٹ بل منظور کروانے کا بڑا موقع مل گیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )صدر مملکت عارف علوی کی غیر موجودگی کی وجہ سے حکومت کو الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو ایکٹ آف پارلیمنٹ بنانے کا بڑا موقع مل گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں ان کی غیر موجودگی میں بل منظور ہونے کا قوی امکان ہے، صدر علوی کی جگہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کا چارج سنبھال لیا ہے۔قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط جلد کیے جانے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں